صدر مملکت عارف علوی نے عالمی وباء کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد پہلا دن دفتری مصروفیت میں گزارا۔ کورونا کےدوران صرف 2 دن بخار اور جسم میں درد رہا۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ کورونا کےدوران جسمانی کمزوری بھی محسوس کرتا رہا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے تاہم عوام کورونا ایس او پیز پرعمل کریں اور ماسک پہنیں تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
