Advertisement

حکومت کا پہلی سے آٹھویں تک اسکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں تمام وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک  بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید تک بند رکھے جائیں جبکہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھول دئیے جائیں۔

اجلاس میں  او اور اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ کیمبرج نے امتحانات کے سلسلے میں تمام ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

شفقت محمود نے مزید کہا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیاں آن لائن تدریس جاری رکھیں گی جبکہ  8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔

 

 

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
افغانستان اورراسےتربیت یافتہ دہشتگردکوسزاسنادی گئی
کے الیکٹرک نے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مانگ لی
کل بانی پی ٹی آئی چیئرمین پی اے سی کا نام فائنل کردیں گے، بیرسٹرگوہر
Next Article
Exit mobile version