 
                                                                              پنجاب: ملتان میں آج سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں 13 دکانوں کو سیل کیا جبکہ سیکریٹری آر ٹی اے محمد محسن نے 26 بسوں کو تحویل میں لےکر کارروائی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں پر ایک لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ضلع میں آج سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔
واضح رہےکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریوں کو کم کرنے کےلیے پنجاب حکومت کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 