مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کو ضمانت ملے گی یانہیں؟ فیصلہ آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر آج لاہور ہائی کورٹ کا تین رکنی فل بینچ سماعت کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے پردو رکنی بینچ میں اختلاف کے باعث اب فیصلہ ریفری جج کرینگے۔
شہباز شریف کی ضمانت ایک جج نے منظور جبکہ ایک جج نے مسترد کر دی تھی۔
شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس اسجد جاوید نے اختلافی نوٹ لکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
