
میرپور ماتھیلو کورٹ نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کےمقدمے میں اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو کارسرکارمیں مداخلت کےمقدمے میں میرپور ماتھیلو کورٹ میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کےمقدمے میں حلیم عادل شیخ پر فردِ جرم عائد کردی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرےخلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیاہے۔
عدالت نے مدعی پولیس افسر کی عدم پیشی پرسماعت26 مئی تک ملتوی کردی۔
اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی سندھ حکومت کی کرپشن بےنقاب کرتا ہےاس پر کیس بنا دیئے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سکھر آ رہے ہیں، وہ سندھ کے عوام کے لئے میگا پیکیج کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News