عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ کسی جماعت یا فرد کو اختیار نہیں کہ وہ اے این پی کو شوکاز نوٹس دے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نےپارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم وضاحت کیلئے تیار تھے لیکن اجلاس نہیں بلایا گیا، پنجاب میں بلامقابلہ جیتنے پر بھی وضاحت ہونی چاہیے تھی، لاڑکانہ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہوگیا ہے تو اس پر بھی وضاحت ہونی چاہیے تھی۔
امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ اس شوکاز کا واضح مطلب ہے کہ یہ اے این پی کی ساکھ کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے، کیا جلدی تھی اس نوٹس کی؟ مولانا کے صحتیاب ہونے کا انتظار کرتے اور بعد میں اجلاس بلالیتے۔
امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ کچھ جماعتیں اپنے مقاصد کیلئے پی ڈی ایم کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
سینیئر نائب صدر کا کہنا تھاکہ طویل مشاورت کے بعد اس نتیجے میں پر پہنچے ہیں کہ ذاتی ایجنڈے کی حصول کیلئے پی ڈی ایم کو استعمال کیا جارہا ہے، جنہوں نے شوکاز نوٹس دیا، انہوں نے خود ہی پی ڈی ایم کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔
امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھاکہ میں نائب صدر اور میاں افتخار نے ترجمان اور دیگر رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے عہدے چھوڑ دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے سینیٹرز نے پارٹی صدر کی اجازت سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ لینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
