Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا

Now Reading:

وزیر اعظم نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس  ہوا ہے جس میں مہنگائی، سیاسی امور اور امن وامان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں، ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  تحفظ ناموس رسالت ﷺ سے متعلق مسلم ممالک کے ساتھ مل کر عالمی مہم چلا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اس معاملے پر آج قوم کو اعتماد میں لوں گا۔

Advertisement

اجلاس میں شہبازشریف کی مبینہ رہائی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ہے، مسلم لیگ ن نے رہائی سے پہلے ہی واویلا شروع کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اجلاس میں ترجمانوں کو کیس سے متعلق مکمل بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

 عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جید علماء کے ذریعے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کرنے والے میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  تحریک لبیک اور ہمارا مقصد ایک ہے مگر طریقہ کار الگ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ گستاخی رسول ﷺ کسی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان مسلم امہ کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا کا خاتمہ چاہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر