 
                                                                              مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے رمضان ریلیف پیکیج کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر رمضان ریلیف پیکیج دیا جائے، نااہل حکومت عوام کو رمضان ریلیف پیکج بھی نہیں دے سکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے دعوؤں کے بجائے عمران نیازی رمضان پیکج کا اعلان کریں، تنخواہ دار اور سفید پوش طبقات کے لئے خصوصی اقدامات کیےجائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کم ازکم رمضان میں تو عوام کی بد دعاؤں سے بچیں۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ روزہ داروں کو مناسب نرخوں پر ضروری اشیاء کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، آٹا، چینی، کھجور، گھی، انڈے، مرغی اور سبزیوں کی قیمتیں فوری کم کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 