پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مِفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بیروزگاری اور غربت کا طوفان لائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار مِفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اجلاس میں شرکت کی ہے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قواعد کے مطابق اپنی مہم چلائی ہے۔
مِفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان مہنگائی کا سونامی لائے ہیں اور رمضان میں مزید مہنگائی بڑھے گی، مرغی کےگوشت کی قیمت آپ کے سامنے ہے۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے کے امیدوار مِفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کے بیانیہ کی جنگ ہے ،نواز شریف نے جو روز گار مہیا کیا تھا اس میں بھی 30 فیصد کٹوتی ہوگئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار مِفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت کے حوالے سے جھوٹ بولا جبکہ ٹی ایل پی اور فیصل واوڈا نے علاقے میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News