نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی انکوائری شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کو پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی کی بھرتی کرنے پر انہیں 26 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو ریکارڈ کے ساتھ نیب کے آفس طلب کیا گیا ہے۔
نیب نے پی پی ایل میں میگا کرپشن اور وامق بخاری کی غیر قانونی بھرتی کا نوٹس لیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی کی بھرتی سے متعلق کچھ اہم شکایات موصول ہوئی تھیں جس سے متعلق اہم ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق مزید تحقیقات کے لئے شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم ڈی وامق بخاری کو طلب کیا گیا ہے، ان سے نیب کی ٹیم تحقیقات کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
