
پی ڈی ایم میں دراڑیں مزید وسیع، عدم اعتماد بڑھنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق شوکاز نوٹس کے اجراء کے بعد پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم رہنماؤں کی اصلیت عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی بیماری پر بھی سوالات اٹھا دیئے۔
پی ڈی ایم رہنماؤں سے پوچھا گیا ہےکہ لانگ مارچ کا اعلان کرکے بیمار ہو جانے کے پیچھے حقائق کیا ہیں۔
مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز دونوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے، جس کے باوجود دونوں کی لانگ مارچ پر خاموشی معنی خیز ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے تو لانگ مارچ کی تیاریاں کر لی تھیں۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بچانے کے لیے دونوں لانگ مارچ کرنا ہی نہیں چاہتے تھے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ شو کاز نوٹس کا جواب بھی دیں گے اور پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں جواب بھی مانگیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News