
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پہلی تا آٹھویں تک کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل مزید 10 روز معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی عمل 21 اپریل کے بجائے مزید 10 روز بڑھا کر یکم مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسکولوں میں نویں/دسویں اور کالجز میں کلاسز %50 حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی۔ تعلیمی ادارے کرونا SOPs پر سختی سے عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ https://t.co/3gL8xeibFI
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 18, 2021
اپنے پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ اسکولوں میں نویں، دسویں اور کالجز میں کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھے جائیں گے جبکہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھول دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News