
کورونا وباء کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظرسندھ حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں عارضی طور پر بند کیے گئے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں 12 وینٹی لیٹرز، 140 آکسیجن والے ایچ ڈی یو اور 500 سے زائد آئسولیشن بستروں کی سہولت موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News