Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیراعظم

Now Reading:

آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت آئندہ بجٹ ور ملکی معیشت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معیشت، مہنگائی کو روکنے کیلئے بنائی گئی جامع حکمتِ عملی سے وزیرِ اعظم عمران خان کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ترقیاتی بجٹ ہوگا، بجٹ میں تمام تر توجہ شرح نمو میں اضافے پر ہوگی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ آئندہ مالی سال میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز تر کرکے نئے منصوبوں کا اجراء کیا جائے گا جبکہ روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے جی ڈی پی کا حجم بڑھے گا اور محصولات میں اضافہ ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے، جاری منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔

Advertisement

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی کی شرح کو روکنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر،فواد چوہدری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ، صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، تیمور سلیم جھگڑا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر