Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت معاشی دہشت گرد ہے، فاروق ستار

Now Reading:

سندھ حکومت معاشی دہشت گرد ہے، فاروق ستار
ایم کیو ایم

ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہر قائد کو 12 سال میں ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والی سندھ حکومت معاشی دہشت گرد ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سینئر سیاستدان اور ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے سندھ حکومت کو معاشی دہشت گرد قرار دے دیا۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ 12 سالوں میں سندھ کے وڈیروں نے جیسے پورے سندھ کو غلام بنایا ہوا ہے، سندھ کے شہری علاقوں کراچی اور حیدرآباد پر بھی اپنا قبضہ کرنا چاہتے ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ کراچی سب کی مشترکہ ملکیت ہے،کراچی میں بدامنی پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے۔

ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کسی ایک اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس ایس پی کا ڈومیسائل کراچی کا نہیں ہے۔

Advertisement

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وڈیروں نے کراچی کو اپنی کالونی بنادیا ہے۔ دہرے معیار کے ذمہ دار آئی جی، ایس ایس پی، ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور اسسٹنٹ کمشنر ہیں لیکن دہرا معیار اب نہیں چلے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کراچی سے ووٹ نہ ملنے کا بدلہ لے رہی ہے۔ سندھ حکومت اور پولیس کا کام کورونا ضوابط پر عمل درآمد کروانا ہے، کاروبار بند کروانا نہیں ہے۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی آڑ میں اوقات کی بندش لگا کر کراچی کے کاروبار اور تجارت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ5 بجے سے پولیس اور انتظامیہ کے لوگ مارکیٹوں کے باہر سائرن بجانا شروع کردیتے ہیں جبکہ کراچی میں پولیس والے موت کے فرشتوں کی طرح ہمارا معاشی قتل کر رہے ہیں۔

سینئر سیاستدان اور ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے مزید کہا کہ 5 بجے سے ہی کاروبار بند کروادیا جاتا ہے۔ تجارتی مراکز کھلنے سے اسپتالوں پر بوجھ نہیں بڑھے گا، ہم اپنے کارکنان سے تجارتی مراکز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات
کھاد اور گندم کی سرکاری خریداری میں ہاری کارڈ ہولڈرز ترجیح ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
وزارت داخلہ کا چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بڑا مراسلہ
پیپلز پارٹی کے وفد کی سندھ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات
انصاف کے لیے ایک مخصوص عدالت کی ضرورت ہے؛ بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر