پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی انسٹاگارم پوسٹ کے سوشل میڈیا پرچرچے شروع ہو گئے ہیں۔
اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہو گئی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کر دہ تصاویر میں قابلِ غور تصویر پر دیے جانے والا کیپشن ہے۔
صبا قمر نے پوسٹ کردہ تصویر کی کیپشن میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ عوام تو ہماری بڑی شریف ہے پھر یہ نمبر ون پر کیوں ہیں؟
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کی پوسٹ کردہ تصویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اس سے قبل صبا قمر نے ترکی میں سیر کرنے کی کچھ تصاویر اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ صبا قمرترکی میں موجود ہیں۔

تصاویر میں صبا قمر کو ترکی میں واقع تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں دیکھا گیا تھا۔
صبا قمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں وہ کسی فیشن آئیکون سے کم نہیں لگ رہی تھی۔

اداکارہ کو مسجد آیا صوفیہ میں نہایت احترام کے ساتھ عبایا میں حجاب کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر 4 اعشاریہ 3 ملین فالورز ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔
اداکارہ صبا قمرنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد بڑھنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی اسٹوری شئیر کی تھی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’4.3 ملین فالورز کی محبت کا شکریہ۔‘
صبا قمر نے اب تک اپنے اکاؤنٹ پر 793 پوسٹس شئیر کی ہیں جن میں ان کی اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ شئیر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اداکارہ نے 184 صارفین کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔
صبا قمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر ہی اپنی فیملی، دوستوں اور اپنے نئے پراجیکٹس سے متعلق انسٹاگرام پر فوٹوز اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
