
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا جھوٹ عمران خان کے ارادوں کو پست نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی کی گواہی دے رہی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن کو معیشت کے حوالے سے مثبت اشاروں پر منہ سی لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں واضح ہے پاکستان کی جی ڈی پی آئندہ 5 سال مزید بہتری کا سفر طے کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کی جڑیں زراعت، صنعتی پیداوار اور آٹو موبائل برآمداتی سرگرمیوں سے جڑی ہیں۔
خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے ملک کے روشن مستقبل کے لئے ان شعبوں میں سب سے زیادہ توجہ دی ہے ،رواں سال زراعت کے شعبے میں ریکارڈ توڑ پیداوار ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اضافی 11 سو ارب کے مالی وسائل دیہی معیشت پر خرچ کیے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چینی کی قیمت پر واویلا اور منفی سیاست کرتی ہے مگر اپوزیشن رمضان اور چوہدری شوگر ملز کے پرائز سرکاری نرخوں کے مطابق نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کاوشوں سے پاکستان تحفظ دینے والا چوتھا بڑا ملک قرار دے دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی دوغلی اور جھوٹ پر مبنی سیاست کا اختتام ہوا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News