
وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اگلے مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے مجوزہ سفارشات پر اجلاس ہوا جس میں موجودہ مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کے استعمال پر گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے خدوخال، نئی اسکیموں کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرنے ، جاری منصوبوں پر پیشرفت کا مسلسل جائزہ لینے کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرتے ہوئے ان نئے منصوبوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے اجلاس میں دی جانے والی تجاویز کو چند ہدایات کی روشنی میں اگلے اجلاس میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں زیادہ سے زیادہ عوام معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور روزگار کے مواقعوں سے مستفید ہو سکیں۔
اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے صنعت مخدوم خسرو بختیار، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود اور سینیئر افسران شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News