Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی: مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان

Now Reading:

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی: مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان

مولانا فضل الرحمان کا کہناہےکہ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے فلسطینی عوام کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پاکستانی عوام اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسرائیل نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب سمیت بابرکت ایام میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بیت المقدس پر اس وقت صیہونی درندوں نے حملہ کیا جب مسلمان نماز میں مشغول تھے۔ بچوں، بزرگوں، جوانوں اور خواتین کی قربانیوں کے باوجود فلسطینی عوام نے بیت المقدس سے اپنا رستہ برقرار رکھا جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ اسرائیلی جارحیت اور ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کے ظلم کے حامی بن رہے ہیں ،مسلم امہ کیوں خاموش ہے، او آئی سی کی خاموشی کیوں ہے؟ کیوں مظلوم مسلمانوں کی آواز نہیں سنی جارہی، اقوام متحدہ نے کیوں آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟ انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں؟

Advertisement

یہ تمام عالمی ادارے انسانی حقوق کے پاسبان نہیں یہ انسانی حقوق کو بیچنے والے ادارے بن چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان

جے یو آئی (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےعید کے بعد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے نماز عید و اجتماعات جمعہ میں بھی بھرپور آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی ہےکہ  پوری پاکستانی قوم اور امہ عید و نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر