Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھی جلد حل ہونا چاہئیے، وزیرخارجہ

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھی جلد حل ہونا چاہئیے، وزیرخارجہ
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھی جلد حل ہونا چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور صدر یواین جنرل اسمبلی کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں وزیرخارجہ نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کو مسئلے کے حل کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال مختلف نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصر کے صدر سے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو ہوئی ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین میں اسپتال تباہ کر دیے، ریڈکراس کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا عمل شروع کرنا ہو گا اور امن عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔

شاہ محمود نے کہا کہ فلسطین میں لگی آگ صرف مذاکرات سے بجھ سکتی ہے۔

یواین جنرل اسمبلی نےفلسطین کی صورتحال پراجلا س بھی بلایا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے فلسطینیوں کے حقوق کے لئے مضبوط مؤقف اپنایا ہے جبکہ خطے میں ریاستی تنازعات کے حل کے لئے جنرل اسمبلی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر