Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران صاحب یوروپین  پارلیمنٹ کی قرارداد آپکی سفارتکاری کی ناکامی ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران صاحب یوروپین  پارلیمنٹ کی قرارداد آپکی سفارتکاری کی ناکامی ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب یوروپین  پارلیمنٹ کی قرارداد آپکی سفارتکاری کی ناکامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے سفیروں سے خطاب کو ناکامی چھپانے کا نیا ڈرامہ کہہ دیا  ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جی ایس پی پلس کی پاکستان کے لئے رعایت 2014 میں نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی پالیسی کی کامیابی ہے اور اس کے خلاف قرارداد عمران صاحب کی ناکامی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب پاکستان کے سفیروں سے ویڈیو لنک پہ خطاب اور خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے آپ کی ناکامی چھُپ نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے نہ مہنگائی ختم ہو گی اور نہ  سفیروں کے ساتھ ویڈیو لنک پہ بات کرنے سے آپ کی خارجہ پالیسی کی سمت درست ہو گی۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کے 27 ممالک نے آپ کے خلاف قرارداد منظور کی ہے، سفیروں سے ویڈیو لنک کر کے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمان کے 700 میں سے 686 ارکان نے پاکستان کے جی ایس پی پلس کے ریویو کے حق میں ووٹ دیئے ہیں، کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آٹا چینی چوری کی منظوری آپ دیں لیکن کٹہرے میں دوسرے کھڑے ہوں؟

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب دوائی چوری کرنے والے کو پارٹی عہدہ آپ دیں اور سزا ملے غریبوں اور کینسر کے مریضوں کو؟

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب کسے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر