پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہےکہ زلفی بخاری کا ملک سے بھاگ جانا نیب کے منہ پر طماچہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ سلطنت نیازییہ کے جعلی احتساب کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے۔ سندھ کے منتخب وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا پنڈی میں احتساب ہو رہا ہے، نیب پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما سید قائم علی شاہ کو ہراساں کر رہا ہے۔ سید خورشید شاہ دو سال سے نیب کے پاس یرغمال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر حکومت کو اپنی 5 سالہ کارکردگی کا حساب دینا ہوتا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ٹوئٹ کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہفتہ وار چھٹی پر ہوں اور پیر کے روز پاکستان واپس آؤں گا۔ ن لیگ اور ان کا سوشل میڈیا سیل بھی کچھ وقت کے لیے چھٹی پر چلا جائے۔
AdvertisementPMLN warriors and speculative media may take a break as well. ♥️
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 29, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
