
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ہے جس میں تحریک لبیک پاکستان سے متعلق سمری منظور کر لی گئی ہے۔
ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے سے متعلق ریوو کمیٹی کو معاملہ بھیجا جائے گا۔
پی ٹی وی کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔
اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔
کورونا سے نمٹنے کے لئے بوسنیا کی امداد کی سمری منظور جبکہ حیسکو کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی عارضی تقرری کر دی گئی جبکہ پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سی ای او کی تقرری موخر کر دی گئی ہے۔
اجلاس میں افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی منظوری کر دی ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات کے 29 اپریل کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین کی تقرری بھی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News