
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز سے پہلے ہی سیزن سے جڑے تمام افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ویکسین کے عمل سے گزرنے والوں میں کرکٹرز، کوچنگ اسٹاف ، براڈ کاسٹرز، میچ آفیشلز اور بورڈ آفیشلز شامل ہیں۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کو ایک ڈوز لگ چکی تھی ان کو اسی ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے اور جن افراد کو پہلے کوئی ڈوز نہیں لگائی تھی ، ان کو ایک ہی ڈوز والی ویکسین لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تمام کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹس پی سی بی کو موصول ہوچکی ہیں اور آج آخری بارکھلاڑیوں کا دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News