Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپور نقطہ نظر پیش کروں گا، وزیرخارجہ

Now Reading:

میں جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپور نقطہ نظر پیش کروں گا، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپور نقطہ نظر پیش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آج کا جنرل اسمبلی کا اجلاس اہم ہوگا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق آج کے فسلطین کے موضوع پر ہونے والے اجلاس کے لئے 95 کے قریب ممالک اور آرگنائزیشن اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ خیال تھا کہ آج کا اجلاس تین گھنٹے کا ہوگا مگر یہ اجلاس طویل ہوگا، اجلاس نیویارک کے وقت کے مطابق دس بجے شروع ہوگا اور رات تک چلے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ دیر بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے میرا جنرل اسمبلی میں خطاب ہے۔ میرا فرض بنتا ہے کہ میں حقائق جنرل اسمبلی کے سامنے رکھوں، میں جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپور نقطہ نظر پیش کروں گا۔

Advertisement

 شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ کل رات غزہ میں پچیس منٹ میں ایک سو پچیس، بم غزہ پر گرائے گئے ، اس سے آپ فلسطین میں ہونے والے مظالم کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وقت جو نسل کشی ہورہی ہے،دنیا اس طرف توجہ کیوں نہیں دے رہی۔ او آئی سی کے تمام اہم ممالک متحرک ہیں، سعودی وزیرخارجہ کا شکر گزار ہوں کہ وہ خود آئے ہیں۔

 شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا جو وژن تھا کہ امہ کو متحد کیا جائے ہم اس میں کامیاب ہوگئے ہیں، کل رات ہماری عشائیے پر نشست ہوئی، پندرہ میں سے چودہ ممبران ایک نقطے پر متفق ہیں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ پندرہ کے پندرہ ممبران ایک ہی نقطے پر متفق ہوں تاکہ ایک متفقہ لائحہ عمل طے پا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر