
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ قوم کرپٹ شریف خاندان اور ان کے درباریوں کی اصلیت جان چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل درباریوں اور ان کے آقاؤں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانا ہضم نہیں ہو رہا ہے جبکہ سیلاب زدگان کے امداد پر نقب لگا کر ملک لوٹنے والے راہِ فرار ڈھونڈ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 90 لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی بات کی ہے۔
شہباز گِل یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ٹی ٹیز، منی لانڈرنگ اور کک بیکس کمیشن کے ذریعے 5 براعظموں میں جائیدادیں نہیں بنائی ہیں۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے شریف خاندان اور ذاتی مفادات کے لئے اس ملک کی معیشت کا جنازہ نکالا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پاکستانی معیشت میں انقلاب لا رہا ہے جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ایک لاکھ 30 ہزار اکاؤنٹس اب تک کھولے گئے ہیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستانی روپیہ مضبوط اور کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News