سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری اسکولوں کے ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد اساتذہ کورونا ویکسین کے منتظر ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلعی تعلیمی انتظامیہ نے اسکولوں کی نشاندہی تو کر دی لیکن ابھی تک اسکولوں میں ویکسی نیشن سینٹر قائم نہ ہو سکے۔
کراچی کے ہر ضلع میں اساتذہ و ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے 10 اسکولوں میں سینیٹر قائم کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے 4 روز قبل مراسلہ جاری کیا تھا کہ جن اساتذہ و ملازمین نے ایک ہفتے میں ویکسی نیشن نہ کرائی تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔
ضلعی تعلیمی افسران کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کے لیے اسکولوں کی نشاندہی تو ہو گئی تاہم محکمہ صحت کے عملے نے تاحال اسکولوں کا دورہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
