Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم علیؓ ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری

Now Reading:

یوم علیؓ ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری
مسجد

یوم علیؓ ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں ، ان پرعمل درآمد کے لئے سختی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یوم علیؓ

جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؓ پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔ یوم علیؓ پر کورونا علامات والے افراد کو مجالس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔ یوم علیؓ کی مناسبت سے مجالس آن لائن ہوں یا پھر آؤٹ ڈور منعقد کی جائیں۔ علماء اور ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے۔

اعتکاف

Advertisement

کورونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں، معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سےلائیں اور مشترکہ سحر و افطار سے گریز کریں۔

جمعتہ الوداع

جمعتہ الوداع کے لئے نمازی جائےنماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں۔ جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں نمازیوں کے آنے اور جانے کا الگ راستہ رکھا جائے، داخلی راستے پر تھرمل اسکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے، صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے وضوخانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے۔

شب قدر

مساجد میں شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں ہونے والے اجتماعات میں بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد نہ آئیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر