Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام عمران صاحب اور عثمان بزدار کی گرفتاری کی منتظر ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عوام عمران صاحب اور عثمان بزدار کی گرفتاری کی منتظر ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام عمران صاحب اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کی منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کے اصل مجرم عمران صاحب اور وزیراعلیٰ پنجاب ہیں ،ان کو گرفتار کیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا ،400 ارب کی چینی چوری  کا حکم عمران خان نے دیا ہو اور استعفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا ،250 ارب کا آٹا چوری کرنے کا حکم عمران خان دیں اور استعفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا ،122 ارب کی ایل این جی چوری کا حکم عمران خان دیں اور استعفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ رنگ روڈ کی الائینٹمنٹ کا حکم عمران خان دیں اور استعفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور عثمان بزدار کو گرفتار کیا جائے اور ہر روز کی بنیاد پہ پیشی ہو اور پھر فیصلہ سُنایا جائے جبکہ عمران صاحب کی گرفتاری کے بغیر رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری مکلمل نہیں ہو سکتی۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب وزیراعظم کی کرسی پر جب تک بیٹھے ہیں جب تک ٹیمپرنگ آف ریکارڈ ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے عمران صاحب حکم دیتے ہیں پھر چوری اور ڈاکا ڈلتا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیتے ہیں پھر انکوائری کمیشن بنتی ہے اور واہ واہ ہوتی ہے پھر اللہ اللہ خیر سلہ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اپنے منصب اور اختیار کا غیر آئینی، غیر قانونی اور ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کٹہرے میں کھڑے ہو کر جواب دیں کہ رنگ روڈ منصوبے کی توسیع کا حکم کیوں دیا؟

Advertisement

 مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کٹہرے میں کھڑے ہو کر یہ جواب بھی دیں کہ رنگ روڈ منصوبے پر عملدرآمد کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈائریکٹیو کیوں جاری کیا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر