
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پنجاب کے کسانوں اور حکومت کو تاریخ کی سب سےزیادہ دو کروڑ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار پر مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ زرعی معیشت میں گیارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، یہ تاریخی ترقی کورونا کی وباء کے باوجود ممکن ہوئی، اس سے پاکستان کے زرعی شعبے کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
پنجاب کے کسانوں اور حکومت کو تاریخ کی سب سےزیادہ دو کروڑ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار پر مبارکباد، زرعی معیشت میں گیارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے یہ تاریخی ترقی کرونا کی وباء کے باوجود ممکن ہوئ، اس سے پاکستان کے زرعی شعبے کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 12, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News