
سندھ حکومت نے کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران سختی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
سندھ حکومت کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں پر پولیس کی جانب سے رکاوٹیں اور چیکنگ پکٹس لگائی جائیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق آٹھ بجے کے بعد عوام غیر ضروری باہر نہ نکلیں ، ناکوں پر غیرضروری نکلنے والوں کو روکا جائے گا۔
مارکیٹس، ہوٹل اور پارکس کے اطراف پولیس کا گشت جاری رہےگا۔
سینئیر پولیس افسران خود ضلعوں کا دورہ کریں گے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News