
سائنس اور ٹیکنالوجی کی نئی ایجادات جہاں ا یک طرف انسان کو فائدہ پہنچاتی ہیں وہیں دوسری جانب ان کے نقصانات بھی ہیں۔
لینس ایک ایسی ایجاد ہے جو کہ ناصرف انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ کم بینائی والے افراد کو بینائی میں مدد بھی کرتی ہیں۔
لینس کا استعمال درست طریقے سے نہ کیا جائے تو اس کے نقصانات بھی بہت ہیں۔
کانٹیکٹ لینس کا استعمال خشک آنکھوں والے افراد کیلئے خاصا تکلیف دہ ہوتا ہے۔
عام طورپر ایسے افراد کانٹیکٹ لینس کے استعمال سے پرہیز بھی کرتے ہیں کیونکہ اس سےآنکھوں میں خارش ہونےکا خدشہ بڑھ جاتاہے۔
خشک آنکھوں میں کانٹیکٹ لینس کے استعمال سے آنکھ سرخ بھی ہو جاتی ہے۔
ایسے مسائل کا شکار افراد کیلئے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بے حد ضروری ہے۔
نہاتے وقت لینس کا استعمال نقصاندہ
نہاتے وقت لینس لگانا آنکھوں کو خطرناک حد تک متاثر کرسکتا ہے۔ لینس سمیت نہانے سے آنکھوں میں جلن اور دھندلاپن کی شکایات عام ہوجاتی ہیں۔
پانی میں موجود بیکٹیریا آنکھوں کے لینس کو متاثر کرتے ہیں اور پھر لینس آنکھوں کو متاثر کرتے ہیں۔
ہاتھوں کو دھوکر لینس کا استعمال کریں
ہاتھوں کو دھوئے بغیر لینس پکڑنے اور پہننے سے پیتھوجینز آنکھوں میں داخل ہوجانے کاخطرہ لاحق ہوجاتا ہے جوانفیکشن کا باعث بنتے ہیں اورپھرآنکھوں میں رہ جاتے ہیں۔
ہمیشہ اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھونے کی عادت بنائیں اور لینس ہاتھ کو خشک کرکےاستعمال کریں۔
لینس اسٹوریج کنٹینر کاصاف رکھنا ضروری ہے
لینس اسٹوریج کنٹینر کاصاف ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔
استعمال سے پہلے کنٹینر کودھو کر خشک کردیا جائے اور پھر اس میں کانٹیکٹ لینسوں کاپانی رکھنا چاہیئے۔
ایسا کرنے سےآنکھوں میں سوزش اور انفیکشن کے امکانات کم ہوجائیں گے۔
سونے سے پہلے لینس اتارنا ضروری ہے
سونے سے پہلےلینس کواتار کر رکھ دینا ایک ضروری عمل ہے۔
سوتےہوئے لینس آنکھوں سے نہ ہٹایاجائے توقدرتی آنسو کی پیداوار شدید متاثر ہوگی۔ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی نےکانٹیکٹ لینسوں کے استعمال سے متعلق بتایاہےکہ نیند میں جاتے وقت اکثر لینسوں کو ہٹانا بھول جانا بیرونی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند کے وقت آنکھوں میں کم آکسیجن داخل ہوتی ہے۔
لینس بنانے والی اکثرکمپنیاں یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ لینس رات کو سوتے ہوئے بھی پہن سکتے ہیں مگر یہی دعویٰ آپ کی آنکھوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ڈسپوزایبل لینس کا استعمال
مارکیٹوں میں ڈسپوزایبل کانٹیکٹ لینسزبھی دستیاب ہیں جو کئی مہینوں کے لئے استعمال ہوسکتے ہیں ۔
آنکھوں کے قطروں کا استعمال
آنکھوں کےقطروں کا باقائدگی سےاستعمال انہیں خشک ہونے سے محفوظ رکھتاہے اور مصنوعی آنسوؤں کاکردارادا کرتا ہے۔
خشک آنکھوں والے مریضوں میں آنسوؤں کی ناکافی مقدار نہ صرف تکلیف پیدا کرتی ہے، بلکہ انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News