Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا جمعے کو سرکاری سطح پر یوم القدس منانے کا اعلان

Now Reading:

حکومت کا جمعے کو سرکاری سطح پر یوم القدس منانے کا اعلان
وزیراعظم

  حکومت نے جمعے کو سرکاری سطح پر یوم القدس منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی کارکردگی اور معیشت کی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی ایکسپورٹس 13.50 فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ 10 ماہ سے سر پلس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹس 44 فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ سیمنٹ کی فروخت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ٹریکٹرز کی فروخت میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے کسانوں کو 1100 ارب زیادہ ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے پاکستان پر بھی اثرات پڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر کروڈ آئل ،پام آئل اور دیگر چیزیں مہنگی ہوئی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ رول آف لاء اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم نے ترجمانوں کو معاشی میدان میں حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی سے ذاتی مسلئہ نہیں ہے، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہماری 25 سالہ سیاسی جدوجہد انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ  حکومت مہنگائی میں کمی کے لئے انتظامی اور پالیسی فیصلہ کر رہی ہے،  آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ہے جبکہ شہباز شریف کیس میں دائر اپیل پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ جمعے کو اسرائیلی بربریت کے خلاف ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم احتجاج منانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع نے کہا کہ عمران خان نے  جمعے  کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کے لئے تیاری کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی  کہا کہ اجلاس میں کورونا وباء کے باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں اور  برآمدات اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس پر بریفنگ دی گئی ہے۔

اجلاس میں اس وقت مہنگائی پوری دنیا کا مسلئہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک کی نسبت کم ہے پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بریفنگ بھی دی کہ خطے میں سب سے کم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے یہ ہدایت کر دی کہ مثبت معاشی اعشاریوں کے فائدے براہ راست عوام کو ملنے چاہئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر