Advertisement

زویا ناصر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زویا ناصر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

اداکارہ زویا ناصر کی نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ زویا ناصر نے اپنی پہلی ڈھولکی کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرپوسٹ کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین بھی موجود ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑی کے ہمراہ ان کا بہترین دوست یوٹیوبر شاہویر جعفری بھی موجود ہیں۔

زویا ناصر نے اپنی پہلی ڈوھلکی پر سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے منگیتر نے اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کا انتخاب کیا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہماری پہلی ڈھولکی اور میرے دو انمول رتن۔

Advertisement

زویا ناصر نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح خوش اور ساتھ رکھے۔

اداکارہ نے اپنے دوستوں کے لیے لکھا کہ میں خدا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس نے جس دن اُسے مجھے تُم سب سے ملوایا۔

دوسری جانب زویا ناصر کے ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی ڈھولکی کی تصویر شیئر کی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ زویا ناصر نے نومسلم یوٹیوبر کرسٹن سے جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

جبکہ جرمن وی لاگر کرسٹن کی جانب سے انسٹاگرام پر زویا ناصر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھی۔

 دوسری جانب کرسٹن کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے آخر کار 6 ہفتوں بعد زویا سے ملاقات کی ہے۔

Advertisement

جرمن وی لاگر نے یہ بھی بتایا تھا کہ اب وہ ساتھ نئے وی لاگز اور ویڈیوز میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

تاہم ایک صارف نے ان سے اس پوسٹ پر شادی کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں جرمن وی لاگر نے کہا کہ ’ہم دونوں جلد شادی کرلیں گے۔‘

واضح رہے کہ  پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیربر کرسٹن بیٹزمین نے منگنی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر دونوں نے ساحل سمندر پر انگوٹھی سمیت تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

اس موقع پر جرمن یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
Next Article
Exit mobile version