Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید پر کتنی اسپیشل ٹرینیں چلیں گی؟ فیصلہ ہو گیا

Now Reading:

عید پر کتنی اسپیشل ٹرینیں چلیں گی؟ فیصلہ ہو گیا
اسپیشل ٹرینوں

ریلوے انتظامیہ نے اس عید پر دس اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ کورونا کی تشویش ناک صورتحال کے باعث نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بند ہے ، شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے عید کے موقع پراسپیشل ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق عید پر یہ دس اسپیشل ٹرینیں 7 سے 12 مئی تک چلائی جائینگی۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی عید ٹرین آج رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

لاہور اور کراچی کے درمیان 8، 9 اور 11 مئی کو بھی خصوصی ٹرینیں چلیں گی۔

Advertisement

کراچی اور راولپنڈی کے لئے عید اسپیشل ٹرین 11 مئی جبکہ ملتان کے لئے 12مئی کو روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق  تمام ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ریلوے انتظامیہ نے عید پر اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ریلوے انتظامیہ نے عید کے موقع پراسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر اب معمول کی کئی ٹرینیں بھی منسوخ کی جارہی ہیں جبکہ اس فیصلے کی وجہ مسافروں کی کمی بھی بتائی گئی تھی۔

کورونا وباء کے باعث مسافروں کی طرف سے ٹرینوں میں خاطرخواہ بکنگ بھی نہیں کرائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر