Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں اناج پیدا کرنے کے لئے زمینوں کو سیراب کرنا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ہمیں اناج پیدا کرنے کے لئے زمینوں کو سیراب کرنا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اناج پیدا کرنے کے لئے زمینوں کو سیراب کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ضلع مہمند کا دورہ کیا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں ماضی کی حکومتوں کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں ڈیم کے بجائے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے گئے، مہنگےمنصوبوں سے بجلی خریدیں یا نہ خریدیں، ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان میں پانی سے 50 ہزار میگا واٹ بجلی بناسکتے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ نہ کیا تو آنے والے سالوں میں اناج کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ پانی، اناج اور توانائی جیسے مسائل ڈیموں کی تعمیر سے حل ہوں گے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوڈ سیکیورٹی کے لیے ہم مکمل پلان لے کر آرہے ہیں، ہمیں اناج پیدا کرنے کے لئے زمینوں کو سیراب کرنا ہے، ڈیموں کی تعمیر سے 80 لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہوسکے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اگلے الیکشن کا نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے سوچا ہے، کرونا کی موجودہ لہر فلیٹ ہو چکی ہے احتیاط جاری رکھی تو سیاحت سمیت سب شعبے کھل جائیں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کرکے کافی بچت کی ہے، ماضی کی حکومتوں نے جلد بازی میں معاہدے کرکے آئی پی پیز سے پیسے کھائے، جس قیمت پر بجلی بن رہی ہے اس سے کم قیمت پہ فروخت ہورہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 2023 تک گردشی قرضہ 1455 ارب روپے پر پہنچ جائے گا، 2028 تک پانی کے 10بڑے پراجیکٹ مکمل ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر