وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امیر وغریب کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے۔
لیہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی تھی جبکہ معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل، عامرڈوگراور شہباز گل بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم کو شرکاء نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی ریکارڈ پیداوار اور زرعی اجناس کی قیمت سے کسان خوشحال ہوا ہے جبکہ کسان کارڈ سے چھوٹے زمینداروں کے سبسڈی کے اثرات مثبت ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لیہ میں 6 نئے کالج اور یونیورسٹیز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ہی نئے ریسکیو سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔
ملاقات کے دوران عمران خان نے منصوبوں کی تکمیل کو مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امیر وغریب کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو غربت سے نکالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ماضی میں کچھ اضلاع کے علاوہ دیگر علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، حکومت کی خصوصی ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی یکساں تقسیم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News