Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیر و غریب کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کریں گے، وزیراعظم

Now Reading:

امیر و غریب کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امیر وغریب کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے۔

لیہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی تھی جبکہ معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل، عامرڈوگراور شہباز گل بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو شرکاء نے بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی ریکارڈ پیداوار اور زرعی اجناس کی قیمت سے کسان خوشحال ہوا ہے جبکہ کسان کارڈ سے چھوٹے زمینداروں کے سبسڈی کے اثرات مثبت ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لیہ میں 6 نئے کالج اور یونیورسٹیز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ہی نئے ریسکیو سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔

Advertisement

ملاقات کے دوران عمران خان نے منصوبوں کی تکمیل کو مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امیر وغریب کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو غربت سے نکالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ماضی میں کچھ اضلاع کے علاوہ دیگر علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، حکومت کی خصوصی ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی یکساں تقسیم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر