
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پنڈی ڈویژن کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی میں انشا اللہ پیپلز پارٹی ہی سرخرو ہو گی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لاہور ریاستی اداروں نے ن لیگ کے لئے ہمشہ نئی روایات روشناس کرائی ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی مگر انہیں یہ بھی قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔
صدر پی پی وسطی پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ضمنی اور سینٹ الیکشن میں حصہ لے کر پی ٹی آئی حکومت کی قلعی کھول دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم میں اگر ن لیگ دغا نہ کرتی تو آج پنجاب اور مرکز میں تبدیلی آ چکی ہوتی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ عید سے پہلے تمام خالی عہدے مکمل کر کے غیر فعال عہدیداروں کی جگہ سرگرم کارکنوں کو سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News