معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے ٹوئٹ کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں بینک ڈیپازٹس میں 8.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ جولائی 2020 میں بینکوں کے پاس ڈیپازٹس 16،121.5 ارب تھے جو کے اپریل 2021 میں بڑھ کر 17،561 ارب روپے ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ بینک ایڈوانسسز میں 6.7 فیصد اور بینکوں کی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایک اور اچھی خبر:جولائی20میں بینکوں کے پاس ڈیپازٹس 16,121.5ارب
روپےتھے جوکہ اپریل21 میں بڑھ کر17,561ارب روپےہو گئےAdvertisementرواں مالی سال کے پہلے10ماہ میں بینک ڈیپازٹس میں 8.9 فیصد کا اضافہ، جبکہ بینک ایڈوانسسز میں 6.7 فیصد اور بینکوں کی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے pic.twitter.com/pg3GYxCR2m
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 27, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News