
حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں کو وزارتیں ملنے کے بعد کابینہ کی تعداد 43 تک ہوجائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ میں اس وقت 27 وفاقی وزراء جبکہ 4 وزرائے مملکت ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ 4 مشیر اور 3 معاونین کے پاس وفاقی وزیر کا درجہ ہے جبکہ 2 معاونین خصوصی کے پاس وزیر مملکت کا قلمدان ہے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ تین اتحادیوں کو وزارت ملی تو تعداد 43 ہوجائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں مزید توسیع بھی کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News