اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھی طلباء، تاجربرادری، سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بعد نماز جمعہ ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اراکین اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس سے احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے دفتر جائیں گے اوراقوام متحدہ کے نمائندے کو قومی اسمبلی میں 17 مئی کو متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد پیش کریں گے۔
فلسطینیوں پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف کراچی کے شہریوں نے بھی بھرپور احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے مسلم ممالک اور او آئی سی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
