Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی فوج کی بزدلانہ کارروائی مذہبی آزادی پر حملہ ہے، نور الحق قادری

Now Reading:

اسرائیلی فوج کی بزدلانہ کارروائی مذہبی آزادی پر حملہ ہے، نور الحق قادری
نورالحق قادری

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بزدلانہ کارروائی مذہبی آزادی اور دینی حریت پرحملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی میزبانی میں بیت المقدس کی تازہ صورتحال پر ہنگامی ورچوئل کانفرنس ہوئی جس میں پاکستان سمیت 60 ممالک کے 100 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

کانفرنس میں ترکی کے وزیر مذہبی امور نے اپنے ابتدائی کلمات میں صدر طیب اردوان کاخصوصی پیغام سنایا جبکہ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومتی موقف پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور بربریت کسی ایک مذہب یا قوم کے خلاف نہیں بلکہ انسانی المیہ ہے۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مسلمانوں کا القدس کے ساتھ دینی، قلبی اور روحانی تعلق ہے، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم ناقابل قبول ہیں۔

Advertisement

نور الحق قادری نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل ہنگامی طور پر مسئلہ کی سنگینی کی طرف متوجہ ہو جبکہ اسلامی ممالک کی تنظیم کو بھی فوری، موثر اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مزید کہا کہ پاکستان بطور ریاست و حکومت فلسطینی قوم کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر