
پی ڈی ایم نے اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کی واپسی کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم نوازشریف، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنما ؤں سے بھی مشاورت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لانگ مارچ پر مشاورت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News