Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان البیرونی یونیورسٹی بس میں دھماکہ، 4 لیکچرار جاں بحق

Now Reading:

افغانستان البیرونی یونیورسٹی بس میں دھماکہ، 4 لیکچرار جاں بحق

افغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کی بس کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے باعث 4 لیکچرار جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی بس کو صوبے پروان کے ضلع بگرام میں نشانہ بنایا گیا، بس میں 20 کے قریب اساتذہ اور تعلیمی عملہ سوار تھا ۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ یونیورسٹی بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور دھماکے کے بعد مسافر بس میں بری طرح پھنس گئے۔ ریسکیو ادارے کے عملے نے بس کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا۔

 اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک  ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ کچھ اساتذہ ہاتھ اور پاؤں سے بھی محروم ہوگئے۔

 تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر