مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگر ای سی ایل سے نام کورٹ نے نکال دیا تو پیرکو لندن جاؤں گا، ڈاکٹرز نے چیک اپ کا ٹائم دیا ہوا ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو کوئی پرواہ نہیں، بس اپوزیشن کو دیوارسے لگانا ہے اگر حکومت کا فوکس عوام اور ملک ہوتے تو صورتحال یہ نہ ہوتی ۔
شہباز شریف نے کہاکہ اگر عمران خان کو درد ہوتا تو ویکسین کےلئے سارے وسائل بروئے کار لاتا، ڈینگی کے خاتمے کےلئے ہماری حکومت نے سر دھڑ کی بازی لگائی تھی۔
شہباز شریف نے کہاکہ خود وزیر اعظم وزیر اعلیٰ اور گورنر کو شہروں سے باہر نکالتے کہ کس طرح کررونا کا مقابلہ کریں۔ عمران خان کی یوٹرنز بہت ہیں اس لئے کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے ایک صحافی کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا لیکن ان کے گھر کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
