Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا وژن 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کرنے کا ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان کا وژن 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کرنے کا ہے، مریم اورنگزیب
گورنرسندھ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا وژن آٹا، بجلی، گیس، چینی کی چوری اور 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کرنے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ملک پر مسلط ٹولے کو شرم آنی چاہیے، اس حکومت نے 14 ہزار ارب روپے کا قرض لے لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کا وژن آٹا، بجلی، گیس، چینی کی چوری اور 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کرنے کا ہے۔پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم ہے، اربوں روپے کی چوری جاری ہے، یہ چور ، ڈکیت صرف دیہاڑیاں لگا رہے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور حکومت میں شہباز شریف کے منصوبوں کو بند کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے 2014ء میں الیکٹرانک لائبریری اور تمام اسکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوشرم آنی چاہیےکہ وہ نواز شریف اورشہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں، یہ حکومت جھوٹ کے پلندوں پر اپنی تختیاں لگاتی ہے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کا  یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں فور اور فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی، جس لیپ ٹاپ پر یہ تنقید کرتے تھے، وہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے، یوتھ پروگرام نواز شریف کا تھا۔ آج کی تاریخ تک یہ اپنا کوئی پروگرام شروع نہیں کرسکے، اگر یہ نیا اشتہار چھاپتے ہیں تو انہیں کوئی معاف نہیں کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے شہزاد اکبر نے چوری جاری رکھی ہوئی ہے، معاون خصوصی احتساب کو بہت جلد قانونی معاون کی ضرورت پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر