مسلم لیگ ن کے صدر شہبا زشریف نے مفاہمتی مشن کا آغازعشائیے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دینگے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کوبھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی نمائندگی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کرینگے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان عشایئے میں شرکت نہیں کرینگے ،ان کی نمائندگی اسد محمود کرینگے۔
عشائیے کے موقع پر سیاسی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی کے خواہشمند ہیں۔
اس حوالے سےشہباز شریف نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے بھی مشاورت شروع کر دی ہے۔
شہباز شریف کے عشائیے میں پی ڈی ایم کے تمام پارلیمانی لیڈرز شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
