امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کی کمزور معیشت کا مکمل طور پر ستیاناس کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نصاب تعلیم کو سیکولر بنانے کی کوششوں سے باز رہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے ملک کو سیکولر بنانے کی مہمات شروع کر دیں۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئے روز بڑے کرائسز جنم لے رہے ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی نااہلی کی باتیں زبان زد عام ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالنے دیں گے ،کشمیر زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عید کے بعد قومی مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام کے بنا کچھ نہیں ہے اور اسلام ہی اس کا محافظ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News