پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت دعوے نہیں کام کرکے دکھا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کی سہولت عوام کی تقدیر بدل دے گی، ماضی میں فنڈزکےاعلانات کے باوجود کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے دورمیں لیہ کو1.7 ارب روپےکےفنڈزدیئےگئے، پیپلزپارٹی کےدورمیں لیہ کو1.6ارب روپے کے فنڈز دیئےگئے۔
شہبازگل نے مزید کہاکہ عوام کو لوٹنے والے رات کو بھاگنے کی کوشش کررہےتھے، ماضی کی حکومتوں نے عوام کو صرف خواب دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
